مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت کا مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تر حکومت نے ترکی میں ناکام بغاوت کے سلسلے میں مزید 227ججوں اور پراسیکیوٹرز کو معطل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 15جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات میں اب تک عدلیہ کے 4ہزار ارکان کو معطل کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر پولیس، فوج، عدلیہ، سول سروسز اور دیگر اداروں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو معطل، برخاست یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترکی نے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کو 15جولائی کی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔
ترک حکومت کا مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تر حکومت نے ترکی میں ناکام بغاوت کے سلسلے میں مزید 227ججوں اور پراسیکیوٹرز کو معطل کردیا ہے۔
News ID 1870602
آپ کا تبصرہ